Festivals & Tourism
Karachi cover photo

Karachi | The most populous city in Pakistan

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے ۔ تقریباً دو کروڑ آبادی کا حامل یہ شہر قدیم بھی ہے ۔ کراچی قدیم و جدید رنگوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ جب سکندر اعظم کا بحری بیڑہ یہاں پہنچا تویہ کرو کالا کہلاتا تھا۔ اصل میں یہاں کارک نامی گاؤں آباد تھا۔ جو دریائے حب کے کنارے موجود کراچی سے 16 میل فاصلے پر تھا۔ جس کی بندرگاہ ریت سے اٹ گئی تو وہاں کے باشندوں نے سیٹھ بھوجومل کی سرکردگی میں کسی دوسری جگہ کی تلاش شروع کر دی۔چنانچہ انہیں کلاچی جوگوٹھ کے نام سے نئی جگہ مل گئی ۔ جسے عرب جہاز راں “کراشی “بولتے تھے ۔ اس گاؤں نے بعد ازاں کراچی کا نام اختیار کر لیا۔

جب کراچی کے گردونواح میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہونے لگے تو کراچی نے بہت تیزی سے ترقی کی۔ حصول روزگار کی تلاش میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے لوگ آنے لگے۔ اندرون سندھ سے بھی مزید سندھی آگئے۔ اس طرح مختلف نسلوں کے مختلف زبانیں بولنے والے لوگ بکثرت اپنی اپنی ثقافتی روایات کے ساتھ یہاں آباد ہوئے۔ آج کراچی ایک کثیر نسلی اور کثیر ثقافتی شہر ہے۔ کراچی شہر ملک کا سب سے بڑا اقتصادی، صنعتی، تجارتی، تعلیمی اور موصلاتی مرکز ہے۔یہ شہر دریائے سندھ کے مغرب اور بحیرہ عرب کے شمالی ساحل پر واقع ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ بھی کراچی میں ہے۔ ساحل سمندر پر ہونے کی وجہ سے شہر  کا موسم بہت معتدل رہتا ہے۔ گہرے سمندر میں ماہی گیری، وسیع و عریض چمکتے ساحل کے نظارے، کشتی رانی اور  گالف جیسےمشغلوں سے سارا سال آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Anwar Masood Funny Poetry

Zafreen Gohar

1 comment

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.