Festivals & Tourism

Quaid-e-Azam House Museum, Karachi | History

شارع فیصل اور فاطمہ جناح روڈ کے سنگم پر واقع ماضی کا فلیگ ہاؤس قائد اعظم کی ذاتی جائیداد تھی۔ مشہور آرکیٹیکٹ مسویز سوماک کی ڈیزائن کردہ یہ عمارت تقریبا 1890 میں تعمیر ہوئی۔ قائد اعظم نے اسے 1115000روپے میں خریدا تھا۔دہلی میں قائد کے گھر کا سامان مع فرنیچر 1948 میں فلیگ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ قائد اعظم کے وصال کے بعد تیرا ستمبر 1948 کو ان کی ہمشیرہ فاطمہ جناح گورنر ہاؤس سے یہاں منتقل ہوئی۔ 1964 کے آخر میں فاطمہ جناح کے موہٹہ پیلس (کسر فاطمہ) منتقلی کے بعد یہ خالی ہوگیا۔ بعد میں یہ قائداعظم ٹرسٹ کے زیر انتظام آگیا۔ 14 فروری 1985 کو فلیگ ہاؤس کو ڈپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے ٹرسٹ سے 5507000روپے کی ادائیگی کے بعد ملکیت میں لے لیا۔ 25 نومبر 1993 کو گورنر سندھ حکیم محمد سعید نے یہاں باضابطہ طور پر بنائے جانے والے میوزیم کا افتتاح کیا۔ 10,291 مربع گز پر محیط اس احاطے کی مرکزی عمارت کے کمروں میں قائداعظم کی ذاتی اشیاء، انکی چھڑیاں، اسٹیشنری، لباس، ٹیک لکڑی کا فرنیچر، شیلف، کراکری وغیرہ رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قائد کا ذاتی قرآن مجید بھی یہاں محفوظ ہے۔

History of Mohatta Palace Museum Karachi History

Zafreen Gohar

Add comment

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.