Festivals & Tourism
Karachi cover photo

Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah Tomb in Karachi

قائد اعظم کی وفات کے کچھ عرصہ بعد آپ کی شخصیت کے شایان شان مقبرہ کے لئے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا نے کراچی کے قلب میں واقع بڑی اور اہم سڑکوں کے سنگم پر موجودہ جگہ کا انتخاب کیا۔ مقبرہ کا ڈیزائن مشہور ماہر تعمیرات یحییٰ مرچنٹ نے 1956 میں تیار کیا۔ دسمبر 1958 میں مقبرہ کے ڈیزائن کی منظوری آپ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے دی۔ 31 جولائی 1960 کو صدر پاکستان ایوب خان نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کی بنیادوں میں قائد اعظم کی مختصر سوانح حیات، پاکستان کے پرانے سکے اور قرارداد پاکستان کا متن رکھا گیا ہے۔ جبکہ قبر کی حفاظت کے لیے 18000 تولہ چاندی بھی استعمال کی گئی ہے مزار کو جنوری 1971میں عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ 65000گز پر محیط مزار قائد کے احاطے میں واقع مرکزی عمارت کے دو سو پچاس فٹ کے وسیع چبوترہ تک پہنچنے کے لیے تین اطراف کشادہ سیڑھیاں بنائی گئی ہیں۔ مردان اور پشاور سے اعلی کوالٹی کا سنگ مرمر منگوایا گیا۔ مزار کی مرکزی عمارت کی بلندی 114 فٹ، گنبد کا اندرونی قطر 70 فٹ اور باہر کی گولائی 74 فٹ ہے۔ مزار کے داخلے کے لیے چار بڑے محراب دار دروازے لگائے گئے ہیں۔ کتبے کی خطاطی مشہور خطاط عبدالمجید نے کی۔ تعویذ پر سورۃ نصر اور سورۃ فتح کی آیات کندہ ہیں۔اندرونی گنبد میں حکومت چین کی طرف سے تحفے میں دیا گیا خوبصورت فانوس نصب ہے۔ قبر کے اطراف میں چاندی کی جالیاں لگائی گئی ہیں۔

 یکم جنوری 1973 سے مسلح افواج کا مزار پر پہلا لگا دیا گیا ہے۔ 4 اہلکار مزار کے اندر اور 4 اہلکار مزار کے باہر تعینات ہوتے ہیں۔ مزار کے احاطے میں 27 ایکڑ کے باغات میں سیکڑوں لمبے گھنے سیاہ دار درختوں کے علاوہ بے شمار پھولدار پودے بھی لگائے گئے ہیں اور مہمانوں کے لیے جابجاسنگی کرسیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ خصوصی اہم شخصیات کے لیے لفٹ کا بھی انتظام ہے۔ مزار کے ایک جانب ایوان نوادرات قائداعظم ہے۔ جس کا افتتاح 23 مارچ 1982 کو ہوا۔ یہ نوادرات آپ کی ہمشیرہ محترمہ شیریں بائی نے عطیہ کیے۔ ان نوادرات میں قائد کی ذاتی 1938ماڈل پیکارڈ کار نمبر KAM1327اور سرکاری کیڈلک کار ماڈل 1947 محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ قائدکے ملبوسات، بیڈ، صوفہ، کتب، ذاتی پرس، دستخط نمونہ اور بے شمار اشیا بھی نمائش کے طور پر رکھی گئی ہیں۔ مزار کے احاطے میں آپ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، شہید ملت لیاقت علی خان، بیگم رعنا لیاقت علی خان، سردار عبدالرب نشتر اور نورالامین مدفون ہیں۔ ساتھ ہی سوینئر شاپ بھی موجود ہے۔ یہ عالیشان عمارت ایم اے جناح روڈ آف شاہراہ قائداعظم پر واقع ہے۔

Karachi, The Biggest City of Pakistan

Zafreen Gohar

1 comment

Your Header Sidebar area is currently empty. Hurry up and add some widgets.